ابنا: وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے کہ عسکریت پسندی اور دہشت گردی کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے اور اس سلسلے میں دوسروں کے بجائے اپنے ملک اور قوم کے مفادات کا خیال رکھا جانا چاہیے۔
خٹک نے کہا کہ اگلے میہنے سے ضلع شانگلہ اور بونیر سے فوج کے دستوں کے انخلاء کا عمل شروع کیا جائے گا جبکہ اس کے بعد سوات، اپر دیر، لوئر دیر اور دیگر علاقوں سے بھی فوج کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا۔
پرویز خٹک کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں عسکریت پسندی کے خلاف طویل جنگ میں فوج کے جوانوں، افسروں، پولیس اور ایف سی سمیت ہر طبقے کے لوگوں نے بے پناہ قربانیاں دیں جسکی وجہ سے آج وہاں امن قائم ہے اور فوجی اپنی بیرکوں میں واپس جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ دو ہزار سات میں سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں جب تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر مولانا فضل اللہ کے ساتھیوں کی کاروائیاں عروج پر پہنچ گئی تھیں توعلاقے کو فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔
.......
/169